ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 38کروڑ 90لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 7ارب 61کروڑ 19لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی 15ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رہ سکی اور 19جولائی کو ہفتے کے اختتام پر ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 38کروڑ 68لاکھ ڈالر کم ہو کر 14ارب 86کروڑ 24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 38کروڑ 90لاکھ ڈالر کم ہوئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 26لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح سرکاری ذخائر کی مالیت 7ارب 61کروڑ 19لاکھ ڈالر ہوئی گئی اور کمرشل بینکوں کے زخائر 7ارب 25کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اور مجموعی زخائر 14ارب 86کروڑ 24لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024