:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈوں پر مسافروں کیلئے ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پرمہیا کی جائیں اوربس اڈوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایاجائے۔ ویٹنگ ایریازمیں مسافروں کیلئے پنکھے، پینے کا پانی،لائٹس اورواش رومز جیسی سہولتیں ہر صورت میسر ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بسیں اڈوں پر کھڑی ہونی چاہئیں،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ پارک ہونے سے ٹریفک نظام میں خلل پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اونرزسے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کی پابندی کرائی جائے اوراس ضمن میں کسی کا دباؤ قبو ل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے بس اڈوں کی ضروری تزئین و آرائش کی جائے۔بس اڈوں میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے بغیر فٹنس سر ٹیفکیٹ سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38