یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی ائیر بیس پر جمعرات کی صبح ایک ڈرون حملہ کیاہے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ حملے کا ہدف شاہ خالد ائیر بیس تھا جو کہ جنوبی مشرقی علاقے میں واقع ہے ،دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی الملکی نے کہا ھے کہ حوثی باغیوں کے دعو ے میں کوئی حقیقت نہیں اور اس حوالے سے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور من گھڑت ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرون اپنے ہدف کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے انٹرسپٹس اور تباہ کیاگیا ، واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ شروع کی ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024