افغان حکام کا کہناہے کہ کابل میں3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں ،وزارت کے داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق آج صبح کابل شہر پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ،ترجمان کے مطابق پہلےحملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مائنز کے ملازمین سوار تھے،حملے میں بچوں اور خواتین سمیت سویلین کو ہدف بنایا گیا ، دوسرا اور تیسرا حملہ بھی اسی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہوئے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس بارے میں تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38