وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلا باز کے لیے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے اور 2022 میں ہم انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائیگا، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 فائنل مرحلے میں خلا میں جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2022 میں انشا اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024