وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو پارلیمانی پارٹی کا رہنما منتخب ہونے اور برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں اس یقین کااظہارکیاکہ بورس جانسن کی قیادت میں نہ صرف برطانیہ اور اس کے عوام ترقی کرینگے بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ وہ نئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔