فردوس باجی اوس تو عوام کی اْمید اور خوابوں پر پڑ گئی ہے: طلال چودھری
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی وہ جھوٹ کا سپیکر ہے جو کئی پارٹیوں میں چل چکا ہے اور جس کی تاریں کمزور ہو چکی ہوئی ہیں ،فردوس باجی عمران نیازی کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹوں کی وجہ سے اوس تو پاکستان کے عوام کی اْمید اور خوابوں پر پڑ گئی ہے۔ فردوس باجی جتنی پارٹیاں بدلی ہیں اْتنے بیان ہی بدل لیں۔ فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا فردوس باجی جب سے عمران نیازی ملک پہ مسلط ہے۔ اوس تو عوام کے روزگار اور کاروبار پہ پڑ گئی ہے ۔ انہوںنے کہا اوس تو مزدور، کسان اور صنعت کار کی اْمید پڑ پر گئی ہے۔ شہباز شریف پکی سڑکیں ، میٹرو ، موٹر وے، بجلی کے کارخانے، مفت دوائیاں، سکول اور ہسپتال کی علامت ہے ،شہباز شریف ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ،عمران نیازی نالائقی، نااہلی اور سیلیکٹڈ کی علامت ہے۔