پاکستان تحریک انصاف2018ء میں عام انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر آج (جمعرات) یوم تشکر منا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ایک بیان میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کو شاندار انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریں گے جبکہ ملک بھرمیں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔