ترجمان الیکشن کمیشن کی پولنگ کا وقت نہ بڑھانے پر وضاحت کر دی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا وقت 6 بجے تک ہی رہے گا۔الیکشن کمیشن نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے ہی ایک گھنٹہ وقت میں اضافہ کیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ
ریٹرننگ افسران رات 2 بجے تک غیرحتمی نتائج الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے پابند ہیں۔پولنگ کا وقت بڑھانے سے نتائج کی بروقت فراہمی میں بھی مشکلات درپیش آ سکتی ہیں۔