آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کر دیا

Jul 25, 2018 | 15:27

ویب ڈیسک

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عام انتخابات 2018 ء کے لیے اپنا ووٹ راولپنڈی میں کاسٹ کیا۔ آرمی چیف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایف جی سکینڈری سکول چکلالہ راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے ان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لیے طویل سفر طے کیا ہے ۔ آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعہ شکست دیں گے ۔ ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں ۔

مزیدخبریں