ریلوے پولیس کو عظمیٰ گل ولد رمیل گل نامی لڑکی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ملی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر آنے والی پشاور کی رہائشی جواں سال دوشیزہ اور اس کے قبضے سے ملنے والی ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم والدین کے حوالے کر دی ایس ایچ او تھانہ ریلوے راولپنڈی جاوید احمد نے صحافیوںکو بتایاکہ ریلوے پولیس کو عظمیٰ گل ولد رمیل گل نامی لڑکی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ملی جو کہ دامان بند پشاور میں اپنے والدین سے ناراض ہو کر راولپنڈی آگئی تھی اس لڑکی کے پاس ایک لاکھ دس ہزار روپے کی رقم بھی تھی ورثاء کا پتہ ملنے پر ایس پی ریلوے پولیس راجہ ظہیر ارشد کی ہدایات پر اے ایس آئی محمد اکرم اور لیڈی کانسٹیبل شاہدہ یاسمین نے عظمیٰ گل کو اس کے والدین کے حوالے کیا اور ایک لاکھ دس ہزار روپے کی رقم بھی انہیں دی بیٹی کی واپسی اور رقم کی وصولی پر گھر سے ناراض ہو کر آنے والی لڑکی کے والدین نے ریلوے پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے ریلوے پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر ایس پی ریلوے پولیس راولپنڈی راجہ ظہیر ارشدنے لڑکی اور رقم کی برآمدگی کرنے والے ریلوے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور انہیں تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔