آج انتخابی دنگل، این اے 60 کے امیدوار آئندہ تاریخ کا انتظار کرینگے
راولپنڈی (عزیز علوی) راولپنڈی میں الیکشن مہم کے ختم ہونے کے بعد 25 جولائی بروز بدھ کو انتخابی دنگل ہوگا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے NA 60 سے امیدوار محمد حنیف عباسی کو عمر قید اور جرمانہ کی سزاء کے بعد اس حلقے میں قومی اسمبلی کا انتخاب الیکشن کمیشن نے روک دیا یہ الیکشن اب عام انتخابات کا بعد ہوگا جس کیلئے اس حلقے سے دیگرجماعتوں کے امیدواروں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پیپلز پارٹی کے نمبردار مختار عباس ، تحریک لبیک کے محمد عطالرحمٰن ، آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم الیکشن لڑنے کیلئے اگلی تاریخ کا انتظار کریں گے NA 60 میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قاضی محمد جمیل بھی علالت کے باعث انتخابی معرکے سے پہلے ہی دستبردارہوگئے تھے تاہم اس حلقے کی دو صوبائی نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی PP 11 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ارشد ، تحریک انصاف کے چوہدری عدنان ، پیپلز پارٹی کے نعیم اسلم کیانی ، متحدہ مجلس عمل کے مفتی مسرت اقبال ، تحریک لبیک کے ملک محمد اظہر آفتاب کے درمیان معرکہ سجے گا PP 17 میں مسلم لیگ ن کے راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ، تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان ، تحریک لبیک کے شیخ محمد ندیم صراف ، متحدہ مجلس عمل کے رضاء احمد شاہ کے درمیان معرکہ ہوگاNA 61 میں مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد ، تحریک انصاف کے عامر محمود کیانی ، پیپلز پارٹی کے حاجی گلزار احمد ، تحریک لبیک کے سید شاہد گیلانی ،فرنٹ نیشنل کی سربراہ حناء منظور ، پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار عبدالرزاق بھٹی اور متحدہ مجلس عمل کے چوہدری ظفر یسٰین کے درمیان انتخابی دنگل ہو گا اس حلقے میں دو صوبائی حلقوںPP 15 میں تحریک انصاف کے عمر تنویر بٹ ، مسلم لیگ ن کے ملک افتخار احمد ، تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری طاہر محمود ، پیپلزپارٹی ملک جاوید ،متحدہ مجلس عمل کے خالد محمود علوی کے درمیان انتخابی پنجہ آزمائی ہوگی PP 14 میں مسلم لیگ ن کے اسامہ چوہدری ، تحریک انصاف کے محمد بشارت راجہ ، پیپلز پارٹی کے آغا مجیب ، تحریک لبیک پاکستان کے وسیم سیفی ، متحدہ مجلس عمل کے رضوان احمدکے درمیان مقابلہ ہوگاNA 62 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد ، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری ، پیپلز پارٹی کی سمیرہ گل ، متحدہ مجلس عمل کے طارق منیر بٹ ، تحریک لبیک پاکستان کے حاجی چوہدری قدیر احمد کے درمیان انتخابی دنگل ہوگا اس حلقے کے دو صوبائی حلقوںPP 16 میں مسلم لیگ ن کے شیخ ارسلان ، تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ ،پیپلز پارٹی چوہدری افتخار احمد ، محدہ مجلس عمل کے محمد حنیف چوہدری ،تحریک لبیک پاکستان کے قاضی عبدالخبیر آمنے سامنے ہیں PP 18 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان ، تحریک انصاف کے اعجاز خان جازی ، تحریک لبیک پاکستان کے قاری محمد شفیق قادری ، پیپلز پارٹی کے بابر سلطان جدون ، متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔