اسلام آباد میں انتخابی سیکورٹی پلان طے، پاکستان آ رمی، رینجرز، ایف سی تعینات
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین انتخابی حلقوں NA 52 . 53 . 54 کیلئے سیکیورٹی پلان طے ہوگیا پاک آرمی ، رینجرز ، پولیس اور ایف سی وفاقی دارالحکومت میں تعینات ہونگی پولیس کے سات ہزار ، پاک آرمی کے دو ہزار400 ، رینجرز کے600 ، ایف سی کے400 جوان ڈیوٹی دیں گے آرمی کے چار چار جوان ہرپولنگ سٹیشن پر تعینات ہوں گے اسلام آباد کے26 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا جہاں سیکیورٹی مانیٹر کرنے کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دئے گئے ہیں ڈی سی آفس میں مرکزی کنٹرول روم بنا دیا گیا جہاں پولیس حکام بھی موجود ہوں گے سیف سٹی کے ایک ہزار840 کیمروں سے پورے وفاقی دارالحکومت میں انتخابی عمل کی سیکیورٹی چیک کی جائے گی ۔