راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شجرکاری مہم کا آغاز
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد سیف انور ، جنرل اظہر محمود کیانی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آر آئی سی اور دیگر سٹاف موجود تھا۔ آر آئی سی کی درخواست پر پی ایچ اے نے500 پودے عطیہ کیے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سرسبز بنایا جائے گا۔گورنمنٹ دفاتر اور این جی اوز جو بھی پی ایچ اے سے رابطہ کریں گے پی ایچ اے ان کی تکنیکی مدد اور پودے بھی فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شجرکاری مہم میںشہر بھر میں پی ایچ اے کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔