روپے کی قدر میں کمی‘ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک فوری اقدامات کریں‘ زاہد لطیف
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تیس کا ہو گیا ہے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک فوری اقدامات کریں چیمبر ہاوس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا یہ مینڈیٹ ہی نہیں ہے کہ وہ پالیسی فیصلہ سازی کرے ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ایسا لگتا ہے کہ سرے سے کوئی چیک اینڈ بیلینس ہے ہی نہیں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا۔