ملک برادران کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، شہزادہ نون
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)آج محب وطن عوام گھروں سے نکلے بالٹی پر مہریں لگا کر ایک مخلص ایماندار لیڈر کا انتخاب کریں ،آج کا سورج ملک حفیظ الرحمن ٹیپوکی کامیابی کی کر ن لے کر طلوع ہو گا کل تر نول سنٹرکے جلسے میں عوام کے سمندر نے ثا بت کر دیا ہے کہ ملک برادران کے چا ہنے والوں کی کمی نہیں ملک برادران نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا اور علاقے کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے ان خیا لات کا اظہار نون کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شہزادہ نون نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک برادران کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ،این اے 54 کی تمام برادریاں ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں، اس موقع پر ملک کامران ایڈو کیٹ ہائی کورٹ نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منتخب ہو کر عوام مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔