اوپن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2017ء میں پیش کئے گئے انٹرمیڈیٹ پروگرامز)ایف اے/ایف ایس سی/آئی کام( کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈ تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ ارسال کئے جارہے ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسس کو تیز کردیا گیا ہے ٗ میٹرک ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی ٗ بی ایڈ )اولڈ(ٗ پی ایچ ڈی )فزکس /کیمسٹری(اور ایم فل)فزکس/کیمسٹری اور ریاضی(کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیرڈ ہوچکے ہیں اور یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اورامید ہے کہ بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیا جائے گا۔