اسلامی یونیورسٹی ،داخلہ مہم میں 70 ہزار طلباء و طالبات کا آن لائن ایپلی کیشن سے استفادہ
اسلام آباد (نا مہ نگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں 70 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے آن لائن ایپلی کیشن سے استفادہ کیا۔ یونیورسٹی نے طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی جس میں طلباء نے آن لائن داخلہ فارم جمع کروائے۔ یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق اب تک اس سہولت سے 70 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہو چکے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء اس سہولت سے کل تک استفادہ حاصل کر سکیں گے۔