محکمہ موسمیات کی آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
اسلام ٓباد ( نوائے وقت نیوز)محکمہ موسمیات نے عام انتخابات والے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آج بدھ کوبیشتر شہروں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ منگل کو بھی خیبر پختونخوا، پنجاب کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو چکی ہیں جس سے ملک کے بالائی علاقوں سمیت، پنجاب اور خیبرپختونخوامیں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ بارش سے انتخابی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ ادھر دوسری جانب شدیدبارشوں کے امکان کے باعث پی ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ جبکہ سیلاب اور خطرناک عمارتوں کی مانٹیرنگ کا کام شروع کردیا ہے۔