آج کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا،مرزاحفیظ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)آج کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، ووٹ کے صحیح حقدارپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارانجم عقیل خان ہیں جومحب وطن لیڈرہے انشاء اللہ کے فضل سے علاقہ عوام نے تر نول جلسے میںان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 25 جولائی کو عوام شیر پر مہر اں لگا کران کو کامیابی کا سہرا پہنائیں گے منتخب ہوکر پہلے کی طرح آئندہ بھی این اے 54 میں ریکارڈ تر قیاتی کام کروئیں ان خیا لات کا اظہارمسلم لیگ ن شیخ پورنون کی سیاسی و سماجی شخصیت مرزاحفیظ نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ انجم عقیل خان کے قائد میاں نواز شریف کا عزم اور ان کا جنون خوشحال عوام مستحکم پاکستان ہے عوام ووٹ کا درست فیصلہ کر کے اپنی اور عوام کی تقدیر بدلے اور اچھے لیڈ رکا انتخاب کرے اہلیان علاقہ شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے مجا ہدوں کو بھاری اکثر یت سے کامیاب کروائیں یہ منتخب ہو کر آپ کے مسائل بلا تفریق آپ کی دہلیز پر حل کرینگے، مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان کے دروازے علاقہ عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رہے، انہوں نے ہمیشہ علاقے کے مسا ئل سوئی گیس بجلی فلائی اور گلیوں سڑکوں کی تعمیر اور علاقے کو خوشحال بنانے کیلئے ہمیشہ اولین تر جیح دی۔