افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے مراکز آج بند رہیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کی غرض سے اضاخیل نوشہرہ اور کوئٹہ میں قائم یو این ایچ سی آر کے مراکز (آج) بدھ کو بند رہیں گے۔ یہ مراکز (کل) جمعرات کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔ منگل کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے باعث کوئٹہ اور نوشہرہ میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کیلئے قائم مراکز (آج) بدھ کو بند رہیں گے۔