مقامی بلڈرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے عبادت کے نام سے تنظیم تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد( نامہ نگار) اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو تباہی سے بچانے کے لیے اسلام آباد راولپنڈی کے بلڈرز نے مقامی بلڈرز کے مفادات اور اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو غیر مقامی بلڈرز مافیا سے بچانے کے لیے اسلام آباد بلڈرز ڈویلپمنٹ ٹریڈنگ (عبادت) کے نام سے ایک نئی تنظیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے غیر مقامی بلڈرز مافیا صرف پیسہ کمانے کے چکر میں اسلام آباد کے قدتی ماحول کو تباہ کررہا ہے عبادت کی تنظیم سازی کے لیے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد اس تنظیم کی تشکیل کے لیے وسیع البنیاد اجلاس بلایا جائے گا جس میں تجاویز مرتب کی جائیں گی اور اسلام آباد راولپنڈی کو غیر مقامی بلڈرز مافیا سے بچانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔