بھارتی میڈیا کو نواز سے عشق، ن لیگ والوں نے شیر کو بھی بدنام کر دیا:عمران خان

Jul 25, 2018 | 12:23

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  عمران خان کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے، ن لیگ والوں نے شیر کو بھی بدنام کر دیا، جو بھی ہو میرے ملک کیلئے اچھا ہو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اربوں پیسے باہر نہیں پڑے ہوئے میری وفاداری صرف پاکستان سے ہے،بھارت کا صرف یہ مسئلہ ہے کہ پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے نواز شریف نے بھارت کی بھرپور مدد کی، نواز شریف اب جیل برداشت نہیں کرسکتے۔بدھ کو عام انتخابات کے دن عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تمام عوام کو کہوں گا کہ وہ اپنا ووٹ دیں میں یہ نہیں کہتا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں وہ اپنا حق جمہوریت استعمال کریں۔ میں تمام لوگوں کو جو گھروں میں بیٹھے ہیں وہ اپنے ملک کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینے کا وقت ہے اس ملک کی قدر کریں اور ووٹ کا استعمال کریں۔ آج آپ کو پھر ایک موقع ملا ہے اور اسے ضائع مت کریں میری دعا ہے کہ میری قوم کے لوگ آج جاگیں۔ بھارت کا صرف یہ مسئلہ ہے کہ پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے نواز شریف نے بھارت کی بھرپور مدد کی۔ میرے اربوں پیسے باہر نہیں پڑے ہوئے میری وفاداری صرف پاکستان سے ہے 2013 کے الیکشن میں میں نے کہا تھا کہ الیکشن کی تفتیش کرائی جائے تو سارا میڈیا نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا جو میرے ملک کی بہتری ہو وہی نتیجہ نکلے میں پانچ حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ زلفی بخاری نے بہت زبردست الیکشن مہم چلائی ہے انسان صرف کچھ کرسکتا ہے اور میں نے اور میرے کارکنوں نے بھی بھرپور کوشش کی ہے۔ نواز شریف اب جیل برداشت نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینا کا موقع ہے، پاکستان کے مستقبل کے لئے ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا یہ نہیں کہتا پی ٹی آئی کو ووٹ دیں لیکن حق رائے دہی لازمی استعمال کریں، 2 پارٹیاں ملک پر قبضہ کر کے بیٹھی تھیں، دعا ہے آج پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت اس لیے پروپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ نواز شریف نے اسکی مدد کی، میری وفاداری پیسے سے نہیں اپنے ملک سے ہے۔ انہوں نے کہا ابھی الیکشن ہوا نہیں پہلے کہا جا رہا ہے دھاندلی ہوگئی، آخری گیند تک کھیلوں گا۔

مزیدخبریں