چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

Jul 25, 2018 | 11:55

ویب ڈیسک

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے این اے 130کے پولنگ اسٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار خواجہ احمد حسان پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آمد کے موقع پر پولنگ سٹیشن کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وی آئی پی راستے سے لے جانے پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس نے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے، 25جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔

مزیدخبریں