گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاگراں کا نتیجہ 82 فیصدرہا
نیلم(نامہ نگار )مسلم لیگ ن یونین کونسل کنڈل شاہی کے جنرل سیکرٹری منظور اعوان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاگراں میں سٹاف و مکانیت کی قلت کے باوجود شاندار نتائج دینے پر صدر معلم و جملہ سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ صدر معلم و اساتذہ محنت و لگن سے مجموعی نتیجہ82 فیصدرہا۔ انہوں نے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، وزیر تعلیم بیر سٹر افتخار گیلانی،سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول جاگراں میں سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔