گورنمنٹ بوائز انٹر کالج رہاڑہ کا نتیجہ سو فیصد رہا
راولاکوٹ (نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے میٹرک کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ بوائز انٹر کالج رہاڑہ کا نتیجہ سو فیصد رہا ۔ تمام طلبہ نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول رہاڑہ کا نتیجہ بھی سو فیصد رہا تما م طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ مقامی علمی ادبی حلقوں نے دونوں ادارو ںکے سربراہان معلمین /معلمات اور کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ شاندار نتائج کے اس تسلسل کو برقرار رکھاجائے گا ۔