نگران وزیر خوراک کا ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) نگران صوبائی وزیر خوراک و منصوبہ بندی پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کے ضلع کونسل ہال میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سی پی او عباس احسن نے نگران وزیر کو کنٹرول روم کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر خوراک سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گے ہیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی بھر پور استفادہ کیا گیا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ حساس پولنگ سٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا ئیگی اور حساس پولنگ سٹیشنوں میں مشکوک افراد کی نقل حمل پر نظر رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔