نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،شیخ سلمان سرور
اٹک ( نامہ نگار ) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ترقی کا سفر جہاں پر رکا تھا 25 جولائی کے بعد وہیں سے شروع کریں گے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپس آکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک اور قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں محمد نواز شریف اور مر یم نواز سیاسی قیدی ہیں کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود دونوں کو سزا دی گئی محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے عوام محمد شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح نکلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) پورے ملک میں کامیاب ہوگی پاکستانی قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی رہائش گاہ پر اٹک شہر میں جسیاں میں سابق امیدوار چیئرمین ملک عتیق الرحمن کے ڈیرے پر اور شیں باغ میں سابق امیدوار جنرل کونسلر تفسیر احمد خان کی رہائش گاہ پر بڑے عوامی اجتماعوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔