متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی :رضا احمد شاہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)متحدہ مجلس عمل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل پی پی 17کے امیدوار رضا احمد شاہ نے یہاں صادق آباد میں منعقدہ کمپین کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج عوام کتاب پر مہر لگا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور نفاذ اسلام کے لیے اپنا حق ادا کریں ۔ کتاب کی روشنی چار سو پھیلے گی ۔ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی ۔چور لٹیروں سے جان چھوٹے گی اور عوام کو ان کے حقوق مل پائیں گے ۔