اداروں کا احترام اور انکی مضبوطی ہمارا منشور ہے، عمر تنویر بٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 15 عمر تنویر بٹ انتخابی مہم کے خاتمے پر حلقہ عوام، سپورٹرز، پولنگ ایجنٹس، خواتین ورکروں، نوجوان ٹائیگرز اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جانب سے ملنے والی محبت ، خلوص اور ہمدردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادریوں کی جانب سے حمایت میری کامیابی کی بنیاد ہے۔ تبدیلی کیلئے خواتین اور نوجوان ووٹرز کی محنت رنگ لائے گی۔ تحریک انصاف پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ سیاسی میدان میں ووٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ ہم عوامی عدالت کا فیصلہ قبول کرینگے۔ اداروں کا احترام اور انکی مضبوطی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ پی پی 15 کی تمام برادریاں میرے سر کا تاج ہیں۔ عمر تنویر بٹ نے کہا کہ ہم الیکشن عوامی طاقت سے جیت چکے۔ آج اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام کی محبت کا مقروض ہوں۔