بھارت :120 لڑکیوں سے زیادتی او ر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا مجرم جلیبی بابا گرفتار
چندی گڑھ(آئی این پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں 120لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرم جلیبی بابا کو گرفتار کر لیا گیا، جلیبی بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ٹوہانہ علاقے سے پولیس نے ایسے بابا کو گرفتار کیا جس پر90سے زیادہ خواتین سے زیادتی اور 120سے زائد غیر اخلاقی وڈیوزریکارڈ کرنے کا الزام ہے۔بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا۔