یونان: جنگل میں ہولناک آتشزدگی، 74 افراد ہلاک، 100 سے ز ائد زخمی
ایتھنز (اے ایف پی ،آن لائن‘ نیٹ نیوز) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا‘جس کے نتیجے میں60افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ترجمان یونانی فائربریگیڈ کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے‘جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں‘سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 30 افراد ہلاک ہوئے۔300 فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔