عراق: مہنگائی‘ بیروزگاری کیخلاف مظاہرے جاری‘ مزید 14 افراد ہلاک
موصل(آئی این پی)جنوبی عراق میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک 14افراد ہلاک اور 700سے زائد زخمی ہو گئے، فوج نے مظاہرین کو بھیڑ بکریوں کی مانند گاڑیوںمیں لاد کرنا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی عراق میں بے روزگاری اور بجلی کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں اب تک 14 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی عراق کے ان مظاہروں کا دائرہ بغداد تک پھیل چکا ہے جنہیں ختم کرنے کیلئے فوج نے بھرپور طاقت کا استعمال کیا ۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طاقت کے اس استعمال میں فوج بھی پیش پیش رہی جس نے مظاہرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں لادا اور نا معلوم مقامات کی جانب لے گئے۔ جنوبی شہروں میں بھی صورت حال قدرے مشابہہ رہی۔