وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)یوروپی یونین کے انتخابی مبصرین کے ساتھ رکنی وفد نے گزشتہ روز نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات کی۔ یہ مبصرین یوروپی پارلیمنٹ کے ارکان ہیں۔اور آج منعقد ہونے والے عام انتخابات ملاحظہ کرنے کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں قیام پاکستان کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ وفد کی سربراہ مس جین لیمبرٹ نے پاکستان میں ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔