زیادہ تر سرکاری ملازمین اپنے اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقے میں مقیم زیادہ تر سرکاری ملازمین چھٹیاں منانے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں ،سرکاری طور پر ملازمین کو الیکشن کے سلسلے میں آج منگل 25جو لائی کو چھٹی دی گئی ہے ،وہ سرکاری ملازمین جن کا تعلق ملک دوسرے علاقوں سے ہے وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں کیونکہ منگل کی چھٹی کے بعد انہیں جمعرات اور جمعہ کو ڈیوٹی کرنا تھی جس کے بعد ہفتہ اتوار کو انہیں ہفتہ وار چھٹی ہو گی اس لیے ملازمین نے اپنے دفاتر میں مزید دو چھٹیاں لے لی ہیں اور اپنے آبائی علاقے کو روانہ ہو گئے ہیں ،ان سرکاری ملازمین میں سے زیادہ تر کے ووٹ اسلام آباد میں ہی درج ہیں اس لیے امکان ہے کہ ان کے ووٹ نہیں ڈالے جا سکیں گے جس سے ووٹنگ کی شرح میں بھی کمی آنے کا امکان ہے،سرکاری ملازمین منگل کو دفاتر میں ڈیوٹیاں کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوئے اور دن ایک بجے کے بعد بسوں کے اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر بھرپور رش دیکھنے میں آیا ہے۔