یور پی یونین کیساتھ اکتوبر تک سمجھوتہ طے پا سکتا ہے:برطانیہ
لندن(آن لائن) برطانیہ کے وزیر بریگزٹ ڈومنیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اکتوبر سے پہلے معاہدہ طے پا سکتا ہے۔منگل کو برطانوی وزیر بریگزٹ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ برطانیہ نے ممکنہ طور پر کوئی سمجھوتہ طے نہ پانے کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے بھی خود کو تیارکر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات کیلئے وہ کل جمعرات کو برسلز جانے والے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں سمجھوتہ طے پائے جائیگا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہو جائیگا۔