حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 26 جولائی تک ملتو ی
کراچی (سٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے نجی بنک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو بینکنگ کورٹ میں ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد درخواست ضمانت کی مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر اپنے دلائل دیں گے۔ دونوں ملزمان کی بی کلاس کی سے متعلق درخواست پر ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔