بھارت: سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زندہ جل گئے، 5 زخمی
نئی دہلی (سنہوا) بھارت کی شمالی ریاست ائرپردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جل کر ہلاک 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر کے مطابق اترپردیش کے ضلع آگرہ میں رہائشی عمارت کے اندر پیر کی شب سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گردونواح کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔