چینی صدر‘ وزیراعظم کا غیرقانونی ویکسین بنانے والی کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
چینی صدر‘ وزیراعظم کا غیرقانونی ویکسین بنانے والی کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کا حکمبیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کا ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناونااو ر قابل نفرت کام ہے، سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں، لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار کے کیس میں تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا حکم دیا ہے۔ شی جن پنگ نے اس وقت حکم دیا ہے جب وہ غیر ملکی دورے کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور بنیادی صحت کے تحفظ کے لیے پختہ طریقے سے حفاظت کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لمیٹڈ کی جانب سے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھنائونااو ر قابل نفرت کام ہے ، انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور مقامی اتھارٹیز کو فوری اس کیس کو حل کر کے سچ سامنے لانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں اور کیس کی پیش رفت کے حوالے سے عوام کو بتایا اور تشہیر کی جائے۔دریں اثناء چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کو مذکورہ اشیا کی مکمل طرح سے تحقیقات کرنے کے لیے پیداواری اور تمام قسم کی ویکسین کی فروخت سمیت تمام شاخوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔لی کی چیانگ نے کہا کہ حقائق جلد از جلدسامنے آنے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس ے میں کمپنیاں اور جو بھی ملوث ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔