واشنگٹن کے چڑیا گھر میں سات ننھے چیتوں کی پیدائش
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے چڑیا گھر میں سات ننھے چیتوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دیں ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اْنکی خوب آئوبھگت کی جا رہی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تمام چیتے صحت مند ہیں جنہیں فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔