پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا دیامیر بھاشا‘مہمند ڈیمز فنڈ میں 2کروڑ روپے کا عطیہ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 20 ملین (دو کروڑ) روپے کا عطیہ دیدیا گیا۔منگل کو ترجمان پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی )کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی این ایس سی کے چیئرمین رضوان احمد نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو عطیہ کا چیک پیش کیا۔