شہید بھٹو کے چاہنے وا لے کارکن اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں ،صنم بھٹو
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی محترمہ صنم بھٹو نے شہید بھٹو کے چاہنے والوں، ہمدردوں، جمہوریت پسندوں اور پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آج اپنا ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں۔ پیر کو پی پی پی کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں محترمہ صنم بھٹو نے کہاکہ تیر کے نشان پر لگنے والی ہر مہر کا ووٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہوگا۔