متحدہ مجلس عمل نے انتخابی نتائج اکٹھے کرنے کیلئے منصورہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل نے منصورہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج اکٹھے کئے جائیں گے۔ کنٹرول روم کی سربراہی ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ کریں گے۔ کنٹرول روم میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔