بلوچستان میں الیکشن کیلئے انتظامی افسروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں الیکشن کیلئے انتظامی افسروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں کو بھی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔