ملتان میں چاندی اور قیمتی نگینو ں سے مزین بلے تقسیم
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے الیکشن 2018 کے موقع پر خالص چاندی اور قیمتی نگینوں سے مزین بلوں کی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق منظورآباد کے رہائشی خلیل عرف مکھن پہلوان نے لاکھوں روپے خرچ کرکے الیکشن کے موقع پر دوستوں میں تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کو خالص چاندی اور قیمتی پتھروں سے مزین کرواکر دوستوں میں تقسیم کروا دیئے۔ بلوں کے اندر دوستوں کے نام اور اوپر پی ٹی آئی تحریر ہے۔