ایف پی اے کے تحت بجلی کی قیمت میں 50 پیسے یونٹ اضافہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون 2018ء کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) فارمولا کے تحت بجلی کی قیمت میں 50 پیسے 0.50 فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ صارفین پر ساڑھے چھ ارب (6.50 ارب روپے) کا بوجھ پڑے گا۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔ تاہم نیپرا نے 50 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔