بجلی کی لوڈشیڈنگ آج نہیں ہو گی انتظامی افسران دفاتر میں موجود رہینگے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت بجلی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر میپکو سمیت ملک بھر میں آج 25 اور 26 جولائی کو لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ میپکو کے انتظامی افسر انجینئرز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میپکو دفاتر میں موجود رہیںگے۔ ایگزیکٹو انجینئرز (اریگیشن) ایس ڈی اوز بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات کی نگرانی کرینگے۔ 24 جولائی کی شام سے میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا استثنیٰ فراہم کر دیا گیا۔