تمام سی ای اوز تعلیم کو سکولوں میں ایمر جنسی لائٹس نصب کرنے کا حکم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب مانیٹرنگ فورس نے تمام سی ای او ایجوکیشن کوسکولوں میں ایمرجنسی لائٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ا?ج پولنگ کے دن بارش کاا مکان ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہوسکتا ہے ا س لئے تمام سکولوں میں ایمرجنسی لائٹس جو چارجنگ سے جلتی ہوں کو نصب کیا جائے اور بارش کے پانی کے فوری نکاس کا انتظام بھی کیا جائے جس کیلئے کلاس فور کے ملازمین کو پولنگ کے دن حاضر رکھا جائے۔یہ تمام انتظامات فوری طور پر مکمل کرکے رپورٹ کیا جائے۔