زکریا یونیورسٹی میں عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت ) زکریا یونیورسٹی میں عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جو سال بھر کے پراجیکٹ کا تعین کرے گی اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امین نے ایس این ای کی تجویز پر چار رکنی کمیٹی بنادی ہے جومجوزہ عمارتوں کی تعمیراور منٹی نینس کیلئے پراجیکٹ تیار کرے گی یہ کمیٹی ہر سال جولائی میں کیمپس کا دورہ کرے گی اور ان عمارتوں کا جائزہ لے گی جن کی مرمت ہونی ہو، جبکہ شعبہ منٹی نینس اس پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹس تیار کرکے اتھارٹی کو پیش کرے گا کمیٹی کے کنوینر رجسٹرار ہوں گے جبکہ ممبر ان میں چیف انجینئر ، ریذیڈنٹ ا?فیسر ، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔