ٹبہ سلطان پور : موضع محمد پور تاحال جدید سہولتوں سے محروم
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) موضع محمد پور کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں وسیع آبادی والے موضع کی سڑکیں کچی ہیں۔ کاشتکاروں کو اپنی اجناس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں منڈیوں تک لے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ زیر زمین پانی مضر صحت ہے کئی سال پہلے واٹر فلٹریشن کے سیاسی وعدے ہوئے مگر آج تک فلٹریشن پلانٹ نہ بنے جس کی وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹس بی سی کے امراض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں مقامی لوگوں مہر ظہور احمد و دیگر نے موضع محمد پور کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔